0
Friday 19 Oct 2018 16:40

پشاور میں میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

پشاور میں میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا جبکہ لاگت بھی 57 ارب روپے سے بڑھ  کر 79 ارب روپے ہوگئی۔ تحریک انصاف کے گذشتہ دور حکومت میں پشاور میں بس منصوبہ بی آر ٹی شروع کیا گیا، گذشتہ سال سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے منصوبے کا افتتاح کیا اور منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن منصوبہ ایک سال بعد بھی ادھورا ہے اور 3 فیز میں شروع ہونے والا منصوبے کا ایک فیز بھی مکمل نہ ہوسکا۔ حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ منصوبے کا اسٹرکچر دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا اور آئندہ سال مارچ تک منصوبہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی تنقید پر حکومت کا کہنا ہے وہ بی آرٹی منصوبے کا آڈٹ کرانے کیلئے تیار ہیں اور ویسے بھی وفاقی حکومت آڈٹ کا حکم دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 756693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش