0
Friday 19 Oct 2018 17:04

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں شہر کا رخ کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی، ہوا میں نمی کا تناسب صرف 9 فیصد ہے، تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 756701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش