اسلام ٹائمز۔ موٹرکار کے ذریعے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ کینٹ پولیس نے کینال روڈ ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار کو روکا اور تلاشی پر خفیہ خانوں سے 20 کلواعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم محمد کامران افضل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم چرس پنجاب سمگل کررہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔