0
Friday 19 Oct 2018 20:37

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جن اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں بٹ خیلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر لوئر، ہری پور، چترال اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 756726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب