0
Friday 19 Oct 2018 23:54

سندھ پولیس نے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرلی

سندھ پولیس نے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی تیار کرلی۔ 200 سے زائد گاڑیوں کی خریداری کیلئے حکام نے تجاویز آئی جی سندھ کو بھجوا دیں، ڈاکٹر کلیم امام نے خریدنے کا عمل شفاف بنانے کیلئے خصوصی ہدایت کر دی۔ 9 کروڑ روپے مالیت کی 5 بکتربند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی، قیدیوں کو جیل سے عدالت لانے لے جانے کیلئے 4 کروڑ روپے کی 10 پریژن وینز بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرمنلز کو لگام دینے اور جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے کیلئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اہلکاروں کو 300 موٹر سائیکلیں خرید کر دی جائیں گی۔ پولیس کیلئے پانچ ایمبولینسز بھی خریدنی ہیں، آئی جی سندھ نے گاڑیوں کی خریداری ٹینڈرز کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 756748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش