0
Saturday 20 Oct 2018 19:08

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم کیفر کردار اور عبرتی انجام تک پہنچیں گے، نور الحق قادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم کیفر کردار اور عبرتی انجام تک پہنچیں گے، نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ میں اور میرا خاندان شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا بڑا احترام کرتا ہے، شیخ الاسلام سے 36 سالہ پرانا تعلق ہے، عمران خان اور پاکستان حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کے شکرگزار ہیں۔ لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کیلئے طاہر القادری کی بڑی خدمات ہیں، اسلام تمام مسالک کو قبول کرتا ہے اور اس کا مطلب سلامتی ہے، مسلمان ہر مذہب اور اس کے پیغمبر کا مکمل احترام کرتے ہیں، ہم تو اپنے بچوں کے نام دوسرے مذاہب کی شخصیات کے ناموں پر رکھتے ہیں، خواہش ہے کہ کوئی دوسرا بھی محمد، حسین اور حسن کے نام رکھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو انصاف، برداشت اور رواداری کی بات کرتے ہیں، اپنے رویوں میں فرق لانا ہوگا، کیونکہ اسی سے معاشرہ بنتا ہے۔ ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ آج ہم کس طرف چل پڑے ہیں، مارو مارو اور کافر کافر کے علاوہ ہمارے پاس الفاظ نہیں، علمی اور تحقیقی کام جس کی صدیوں سے ضرورت تھی وہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک، دو سال نہیں ہزاروں سال تک رہنے والا ملک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحہ منہاج القرآن کے قاتلوں کا بھی انجام ہو جائے گا، ظلم آخر انجام تک پہنچے گا، مظلوم کی آہ خدا تک پہنچتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم کیفر کردار اور عبرتی انجام تک پہنچیں گے، پاکستان سب اکائیوں کے لیے اور سب مذاہب کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ : 756818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش