QR CodeQR Code

خروٹ آباد، عدالتی ٹریبونل کے سربراہ کا جائے وقوعہ کا دورہ، کل سے باقاعدہ کاروائی کا آغاز

30 May 2011 20:15

اسلام ٹائمز:عدالتی ٹریبونل نے ڈی ایس پی تھانہ ایئر پورٹ اور ایس ایچ او سے ابتدائی پوچھ گچھ کی، پولیس اہلکاروں نے عدالتی ٹریبونل کو بتایا کہ مبینہ خودکش حملہ آور خالد ایئر بیس روڈ سے خروٹ آباد کی جانب آئے اور سیدھے راستے کی بجائے گلیوں سے خروٹ آباد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر آ کر حملہ کیا


خروٹ آباد:اسلام ٹائمز۔خروٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی ٹریبونل کے سربراہ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے جائے وقوعہ کادورہ کیا اور پولیس اور ایف سی اہلکاروں سے واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ عدالتی ٹریبونل نے ڈی ایس پی تھانہ ایئر پورٹ اور ایس ایچ او سے ابتدائی پوچھ گچھ کی، پولیس اہلکاروں نے عدالتی ٹریبونل کو بتایا کہ مبینہ خودکش حملہ آور خالد ایئر بیس روڈ سے خروٹ آباد کی جانب آئے اور سیدھے راستے کی بجائے گلیوں سے خروٹ آباد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر آ کر حملہ کیا۔  عدالتی ٹریبونل کے سربراہ نے سیکیورٹی اہلکاروں سے مختلف سوالات بھی کیے۔ عدالتی ٹریبونل کے سربراہ نے پی اے ایف بیس کے قریب واقع پولیس چوکی کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے معلومات حاصل کیں۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کلی خیزی میں مختلف دکانداروں سے واقعہ سے متعلق سوالات کئے۔ عدالتی ٹریبونل کل سے باقاعدہ سماعت شروع کرے گا۔ ٹریبونل کے روبرو اٹھارہ گواہوں نے ناموں کا اندراج کرایا ہے جو کل اپنے بیانات قلم بند کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 75682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75682/خروٹ-آباد-عدالتی-ٹریبونل-کے-سربراہ-کا-جائے-وقوعہ-دورہ-کل-سے-باقاعدہ-کاروائی-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org