0
Monday 30 May 2011 21:01

وزارت داخلہ کا کردار مشکوک ہو گیا ہے، میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے، مولانافضل الرحمان

وزارت داخلہ کا کردار مشکوک ہو گیا ہے، میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے، مولانافضل الرحمان
پشاور:اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پشاور میں جرگے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرح زرداری حکومت بھی نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ان کی وطن آمد سے قبل بیان جاری کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف دہشت گردوں نے حملے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے بعد اب یہ کہا جا رہا ہے کہ سعودی وزیرداخلہ پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری میں جے یو آئی کے سربراہ نے کردار ادا کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کردار مشکوک ہو گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 75684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش