0
Sunday 21 Oct 2018 11:10

آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 18 میں بھی ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 18 میں بھی ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کےحلقہ ایل اے 18 پونچھ سدھنوتی 2 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہے ہیں، یہ نشست مسلم لیگ نواز کے خان بہادر خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار غلام صادق، پی ٹی آئی کے سوار خان، مسلم لیگ نواز کے عامر الطاف اور مسلم کانفرنس کے کاشان مسعود کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن کےمطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 تک جاری رہے گی، جس میں 41 ہزار 658 مرد، 33 ہزار 544 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کے لئے 131 پولنگ اسٹیشن اور 246 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں سے 28 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور37 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کےدوران رینجرز کے 492 اور پولیس کے 700 سے زائد اہلکار سیکورٹی انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 756990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش