0
Sunday 21 Oct 2018 14:47

صدر مملکت عارف علوی ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے ہی لاعلم نکلے

صدر مملکت عارف علوی ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے ہی لاعلم نکلے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی انتخاب میں این اے 247 کراچی کی نشست پر ووٹ کاسٹ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ معلوم نہیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ شخص اور پسند کی جماعت کو ووٹ دیا ہے، تاہم اس کا نام نہیں بتا سکتا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ضمنی انتخاب میں ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے حلقے کے ووٹرز سے مطالبہ کیا کہ جس جماعت کو ووٹ دینا ہے، گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالنے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ گھر سے نکلو اور ووٹ دو۔ مہنگائی بڑھنے سے متعلق ان سے جب سوال کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ مہنگائی کس کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، مجھے معلوم نہیں، 15 دن یا ایک مہینے میں مہنگائی کیسے بڑھ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 757063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش