QR CodeQR Code

آئی ایس او کا 47واں رحمة للعالمین کنونشن علی رضا آباد لاہور میں ہوگا

21 Oct 2018 15:18

چئیرمین کنونشن جمیل طوری نے بتایا کہ تین روزہ ''سالانہ رحمتة للعالمین کنونشن" میں طلبا کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کیلئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز، سابقین اور علماء کرام شرکت کریں گے، 25 نومبر کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کا سالانہ مرکزی کنونشن 23 نومبر کو بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر جمیل طوری نے لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ کنونشن کی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا، رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں فعال اراکین اور سابقین کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا  جائے گا۔ چئیرمین کنونشن جمیل طوری نے بتایا کہ تین روزہ ''سالانہ رحمتة للعالمین کنونشن" میں طلبا کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کیلئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز، سابقین اور علماء کرام شرکت کریں گے، 25 نومبر کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔ جمیل طوری کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 757073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757073/آئی-ایس-او-کا-47واں-رحمة-للعالمین-کنونشن-علی-رضا-ا-باد-لاہور-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org