0
Sunday 21 Oct 2018 16:23

ڈی آئی خان، تعلیمی بورڈ کے سابق چئیرمین کو بدعنوانی کے جرم میں جیل بیھج دیا گیا

ڈی آئی خان، تعلیمی بورڈ کے سابق چئیرمین کو بدعنوانی کے جرم میں جیل بیھج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ کے سابق چئیرمین کو بدعوانی کے جرم میں جیل بیھج دیا گیا۔ نیب کی مقامی عدالت نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے سابق چئیرمین نور محمد کو اپنے عہدے کے غلط استعمال اور بورڈ کیلئے اراضی مہنگے داموں پر خریدنے کے جرم میں 2 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں اور دستیاب شواہد کی روشنی میں چئیرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ نور محمد کو 2014ء میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے دعوئے کے مطابق بورڈ کے آراضی کے انتقال میں قومی خزانے کو نُقصان پہنچایا گیا ہے کیونکہ نور محمد نے تعلیم بورڈ کیلئے زمین حاصل کرنے کے حکومتی پیسے 2 سال تک اپنے بنک اکاؤنٹ میں رکھے تھے۔ نیب کے مطابق بورڈ کیلئے حاصل کی گئی اراضی کی مارکیٹ ویلیو 3 لاکھ روپے فی کنال ہے، جبکہ نور محمد نے اسے 12 لاکھ روپے فی کنال میں خریدی تھی۔
خبر کا کوڈ : 757078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش