QR CodeQR Code

کراچی ضمنی الیکشن، لکی اسٹار کے قریب پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کےکارکنان آمنے سامنے

21 Oct 2018 17:43

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ایس 111 پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عارف علوی اور عمران اسماعیل کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں جن پر آج ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہورہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں ضمنی انتخابات کے دوران سیاسی گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ایس 111 پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عارف علوی اور عمران اسماعیل کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں جن پر آج ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہورہی ہے۔

صبح 8 بجے پولنگ کے آغاز کے بعد صورتحال معمول پر رہی، تاہم بعدازاں کراچی کے علاقے صدر لکی سٹار کے قریب لگائے گئے سیاسی کیمپوں میں موجود پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کارکنان تقریباً 15 سے 20 منٹ تک آمنے سامنے رہے اور نعرے بازی کی۔ جس پر پہلے پولیس اور بعدازاں رینجرز نے آکر کارکنوں کو منتشر کیا، جس کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔


خبر کا کوڈ: 757091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757091/کراچی-ضمنی-الیکشن-لکی-اسٹار-کے-قریب-پی-ٹی-آئی-ایم-کیو-کےکارکنان-آمنے-سامنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org