0
Sunday 21 Oct 2018 17:48

کراچی ضمنی الیکشن، کس نے کہاں ووٹ ڈالا؟

کراچی ضمنی الیکشن، کس نے کہاں ووٹ ڈالا؟
اسلام ٹائمز۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں پولنگ ہوئی جہاں نامور شخصیات نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیفنس ماڈل ہائی اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ صدر پاکستان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کس کو دیا یہ تو نہیں بتا سکتا لیکن اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہی ہوتا ہے تاہم میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی ایچ اے گرلز کالج فیز 8 کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا، ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے اپنا ووٹ گورنمنٹ ڈگری کالج زم زمہ میں کاسٹ کیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی نے سرسید میڈیکل کالج بلاک 5 کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کیا، پی ایس 111 سے آزاد امیدوار جبران ناصر نے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔
 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پولنگ اسٹیشن میں آمد کے موقع پر
 

گورنر سندھ عمران اسماعیل پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر
 

پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر
 

آزاد امیدوار جبران ناصر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے
خبر کا کوڈ : 757093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش