0
Sunday 21 Oct 2018 18:54

افغان پارلیمانی انتخابات احتتام پذیر، طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا

افغان پارلیمانی انتخابات احتتام پذیر، طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم کو ہر قسم ٹریفک اور آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا۔ تحصیلدار شکیل برکی کے مطابق افغانستان میں عام انتخابات کے احتتام پر پاک افغان سرحد کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کے بعد طورخم میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں اور بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیاں رواں دواں نظر اارہی ہیں۔ دوسری جانب بارڈر کھولنے کے بعد افغان ٹرانزٹ اور نیٹو فورسز کے لئے سپلائی بھی بحال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی غرض سے پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر دو دن کے لئے بند کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز افغان پارلیمانی انتخابات کے دوران بم دھماکوں اور حملوں میں تقریباٰ چوالیس افراد جاںبحق ہوئے تھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 757100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش