0
Sunday 21 Oct 2018 18:56

لاہور، نیدر لینڈ کی نائب سفیر کا جامعہ رحمانیہ کا دورہ، علماء سے ملاقات

لاہور، نیدر لینڈ کی نائب سفیر کا جامعہ رحمانیہ کا دورہ، علماء سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ نیدر لینڈ کی نائب سفیر جوزف فرینٹزین نے آج جماعت اہلحدیث پاکستان کی خصوصی دعوت پر جامعہ رحمانیہ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر، مسیح رہنما جاوید ویلیم، عبدالوحید شاہد، حافظ سمیع اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے نائب سفیر کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران جوزف فرینٹزین کو جامعہ کا معائنہ کرایا گیا۔ معزز مہمان کلاسز میں بھی گئیں اور زیرتعلیم طلباء سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر نیدر لینڈ کی سفیر نے طلباء سے قرآن مجید سنانے کی فرمائش  کی۔ جس پر طلباء نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔

اس  موقع پر جوزف فرینٹزین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں واقعی کائنات کے بے شمار راز پوشیدہ ہیں اور ایک انسان کو زندگی کے گزارنے کیلئے ہر پہلو سے راہنمائی ملتی ہے۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ عموماً اسلام کو توڑ مروڑ کر دنیا کے سامنے پیش کر کے غلط فہمی پھیلائی جاتی، حقیقت میں اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے جو دیگر مذاہب کے مقدسات کے بھی احترام کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ منظم سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کیلئے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 757101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش