0
Sunday 21 Oct 2018 20:32

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان قائم تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں، ناصر حسین شاہ

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان قائم تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں، کوریا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں حکومت حوصلہ افزائی کریگی۔ وہ مقامی ہوٹل میں کوریا کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر کوریا کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بانگ سو پارک نے بھی خطاب کیا، تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت سفارتکاروں، بزنس مین و دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں کیک کاٹا گیا اور کورین فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت بے روزگاری اور غریب کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری سے بے روزگاری اور غربت کے کاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے، تاہم حکومت جرائم کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔

قونصل جنرل وانگ سو پارک نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے معابین 1983ء سے دوستی قائم ہوئی، اس دوران دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال تجارت کا حجم 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور اس میں موجودہ سال اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا خطے کے اہم ممالک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش