1
Sunday 21 Oct 2018 21:01

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی نائب صدر برکت علی کھوسو انتقال کرگئے

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی نائب صدر برکت علی کھوسو انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر برکت علی کھوسو کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی نائب صدر برکت علی کھوسو کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا تھا، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ مرحوم برکت علی کھوسو کی نمازہ جنازہ آج بروز اتوار اندرون سندھ کے ضلع دادو میں بعد نماز ظہرین مرکزی رہنماء مولانا امداد علی خلیلی کی زیر اقتدا ادا کی گئی، جبکہ مرحوم کی تدفین کے این شاہ میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند رضوی، مرکزی کابینہ، دادو ڈویژن کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ مرحوم برکت علی کھوسو سرکاری ملازم تھے، آپکا تعلق ضلع بدین سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 757116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش