0
Sunday 21 Oct 2018 20:39

ٹریفک قوانین کانفاذ اچھی بات ہے، اچانک گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ٹریفک قوانین کانفاذ اچھی بات ہے، اچانک گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کا نفاذ بہت اہم اور قابل تحسین ہے اور قوم کے مہذب ہونے کی علامت ہے لیکن لاقانونیت کے رجحان کو پیدا کرنے اور بڑھانے میں خود پولیس کے محکمہ کا سب سے بڑا ہاتھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے سڑکوں پر یہ بات عام طور سے دیکھی جاسکتی ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے چھپ کر آڑ میں کھڑے ہوتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو روک کر کھلے عام پیسے لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کو جنہوں نے لاقانونیت کا بازار گرم کر رکھا تھا اب بھاری جرمانوں اور عوام کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ AIG کراچی کے اقدامات قابل تعریف ہیں لیکن نفاذ کی حکمت عملی مصیبت کے بارے عوام کے لئے مرے پر سودروں کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے دیکھا جارہا ہے کہ اچانک کسی بھی مہم کا آغاز کردیا جاتا ہے اور چند روز بعد پھر اس مہم کا نام و نشان ہی باقی نہیں رہتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ طویل المدتی اور دیرپا حکمت عملی بنائی جائے پولیس کی جانب سے سختی کے نام پر لوٹ مار کی مکمل بندش ہونی چاہیئے، عوام کو اپنے اقدامات سے بھرپور آگاہی اور پہلے مرحلے میں لاقانونیت کی روک تھام کی جائے، پہلے ہی مرحلے میں گرفتاریوں جیسے انتہائی اقدام کی کسی طور بھی حمایت نہیں کی جاسکتی، اپنی نوکریوں، کالجوں، اسکول یا کسی انتہائی ضروری کام پر جانے والے کو گرفتار کرکے جیل بھیجنا غیر ضروری اور سخت اقدام ہے، اس کے لئے پورا نظام وضع کیا جائے اور مسلسل خلاف ورزی اور سنگین لاقانونیت کے مرتکب افراد کے خلاف ہی انتہائی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 757118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش