0
Sunday 21 Oct 2018 20:46

پشاور، پی کے 71 پر اے این پی کے امیدوار کو برتری حاصل

پشاور، پی کے 71 پر اے این پی کے امیدوار کو برتری حاصل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کے ذریعے 86 میں سے 81 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار صلاح الدین 10 ہزار 534 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے ذوالفقار 9 ہزار 172 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش