0
Sunday 21 Oct 2018 20:46

نہال ہاشمی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر پاک فوج پر بھونک رہا ہے، راؤ کامران

نہال ہاشمی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر پاک فوج پر بھونک رہا ہے، راؤ کامران
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال نے بلدیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہال ہاشمی جیسے لوگ ملک و ملت کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں، جو کھاتے پاکستان کا ہیں اور بھونکتے بھی اسی کے خلاف ہیں، نہال ہاشمی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہا ہے، جس کی زبان کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی شہہ پر بھونکنے والوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ دائر کریں گے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک بلدیہ کے قائدین ادیب عالم، راؤ معظم نے کہا ن لیگ ہمیشہ ملکی اداروں پر حملہ آور رہی ہے، نواز اور شہباز کی کرپشن پکڑے جانے پر ن لیگ ملک میں افراتفری چاہتی ہے، پنجاب اسمبلی پر حملے کے بعد ن لیگ کے غنڈے دیگر سرکاری عمارتوں پر حملے کریں گے، اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرکاری عمارتوں پر سیکورٹی کو بڑھائیں۔ قائدین نے بلدیہ میں پانی کے بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ سے ووٹ لیکر کامیاب ہونے والے عوام کو پانی مہیا کریں، یہاں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش