QR CodeQR Code

ججوں اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ

31 May 2011 00:02

اسلام ٹائمز:فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت میں سپریم کورٹ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کی سکیورٹی پر نظرثانی کیلئے جسٹس طارق پرویز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ فل کورٹ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ججز اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے اور ان پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت میں سپریم کورٹ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کی سکیورٹی پر نظرثانی کیلئے جسٹس طارق پرویز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی رجسٹریوں میں باقاعدگی سے بنچ تشکیل دئے جائیں گے، جبکہ سپریم کورٹ کی مصدقہ تاریخ کے بارے میں کتاب کی تشکیل کیلئے اعتزاز احسن کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غیر سنجیدہ مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 75713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75713/ججوں-اور-ان-کے-اہل-خانہ-کی-سکیورٹی-اقدامات-کا-جائزہ-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org