0
Sunday 21 Oct 2018 23:36
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، صدر وزیراعظم کا اظہار افسوس

ڈی جی خان، عزاداروں کی بس حادثے کا شکار، 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ
ڈی جی خان، عزاداروں کی بس حادثے کا شکار، 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازیخان میں عزاداروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ خوفناک ٹریفک حادثہ غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں کے درمیان پیش آیا۔ دونوں مسافر بسیں سامنے سے آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری بس میں ماتمی سنگت اسیر بغداد اور عزادار سوار تھے۔ ماتمی سنگت اسیر بغداد ڈیرہ غازی خان کے علاقے رنگیلے والا میں ماتم داری اور عزاداری کی غرض سے جا رہی تھی کہ تھانہ دراہمہ کے نزدیک یہ افسوسناک حادثہ ہوا۔ اسوقت ضلع ڈیرہ غازی خان کے تمام ماتمی دستے ہسپتال میں زخمیوں کو خون کا عطیہ دینے کیلئے پہنچ گئے ہیں، جبکہ جامپور سے بھی اہل تشیع کی بڑی تعداد زخمیوں کی عیادت اور مدد کیلئے پہنچی ہے۔

دونوں بسوں میں تصام اتنا خوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کر میتیں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جہاں میتوں اور زخمیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 757148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش