0
Monday 22 Oct 2018 05:00

کراچی ضمنی الیکشن، قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب

کراچی ضمنی الیکشن، قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب
اسلام ٹائمز۔ ضمنی الیکشن 2018ء کے دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کراچی ساؤتھ  اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کراچی تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے جن دو حلقوں پر ضمنی الیکشن ہوئے، ان تمام پر جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب رہی تھی، این اے 247 سے موجودہ صدر مملکت عارف علوی اور پی ایس 111 سے گورنر سندھ عمران اسماعیل بھاری مارجن سے جیتے تھے۔ اکیس اکتوبر بروز اتوار ہونے والے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف نے اپنی سبقت برقرار رکھی، این اے 247 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے آفتاب حسین 32455 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صادق افتخار 14026 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے قیصر خان نظامانی 13360 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 111 کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 12455 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، ان کے مقابل پیپلز پارٹی کے فیاض پیرزادہ 6292 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر جہانزیب مغل 2217 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ کراچی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں پُرامن انداز میں ضمنی انتخابات ہوئے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، الیکشن کمیشن ووٹنگ کے دورانیے میں اضافہ کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم شام 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود لوگوں کو ہی ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت تھی۔ ووٹنگ کے آغاز سے قبل پولنگ عملہ تاخیر سے پہنچنے کی شکایات تھیں، کراچی کے بعض پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ پولیس اسٹیشنز کی سیکیورٹی پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی مامور ہیں، پورے دن پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 757165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش