0
Monday 22 Oct 2018 11:55

کولگام ہلاکتیں کشمیریوں کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے، مزاحمتی جماعتیں

کولگام ہلاکتیں کشمیریوں کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے، مزاحمتی جماعتیں
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت، پیپلز لیگ، تحریک مزاحمت، مسلم لیگ، دختران ملت، پیپلز پولیٹیکل فرنٹ، محاذ آزادی، انجمن شرعی شیعیان، اتحاد المسلمین، سالویشن مومنٹ، ماس مومنٹ، وی او وی، پیروان ولایت اور ڈیمو کریٹک پولیٹکل مومنٹ نے کولگام ہلاکتوں کو بربریت کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اعلاناً جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ جموں و کشمری تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کولگام واقعہ کو ایک عظیم سانحہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور دیگر فورسز کو معصوم کشمیریوں کا خون بہانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے اس خونین واقعہ میں شہید ہونے والے جنگجوؤں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اُس کے کارندوں نے کشمیر کو ایک قتلگاہ میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلاناً جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اشرف صحرائی کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور ضد آئے روز ہلاکتوں کی وجہ بن رہی ہے لیکن اقوام متحدہ یا دیگر عالمی اداروں کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 757217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش