QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

22 Oct 2018 12:51

ٹارگٹ کلنگ کا یہ سانحہ تھانہ ظفر آباد کالونی کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم نائب کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 اور سابقہ DFC پولیس اسٹیشن کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان ڈیوٹی پہ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پہ سوار دو مسلح افراد نے مسجد ابراہیم خلیل کے قریب ان پہ فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلرز نے ایک اور پولیس اہلکار کو دن دیہاڑے سر عام قتل کر دیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ سانحہ تھانہ ظفر آباد کالونی کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم نائب کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 اور سابقہ DFC پولیس اسٹیشن کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان ڈیوٹی پہ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پہ سوار دو مسلح افراد نے مسجد ابراہیم خلیل کے قریب ان پہ فائرنگ کی۔ سر اور سینے کی سائیڈ میں متعدد گولیاں لگنے سے محمد ندیم موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پہ پہنچ گئے۔ پولیس نے سانحہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، دوسری جانب ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی جس میں بریگیڈئیر جناب راؤ عمران سرتاج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی، ڈیپی کمشنر نعمان افضل آفریدی سمت پولیس کے تمام اعلی آفسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 757251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757251/ڈی-ا-ئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org