0
Monday 22 Oct 2018 13:32

سوات، 11 سال بعد فوج آج انتظامی آمور سول انتظامیہ کے حوالے کریگی

سوات، 11 سال بعد فوج آج انتظامی آمور سول انتظامیہ کے حوالے کریگی
اسلام ٹائمز۔ سوات میں 11 سال بعد آج باضابطہ طور پر پاک فوج سول انتظامیہ کو اختیارات حوالے کر رہی ہے جس کے بعد بتدریج فوج کے دستے سوات سے واپس چلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سیدو شریف ائرپورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ عمائدین سول اور عسکری حکام شریک تھے۔ واضح  رہے کہ پاک فوج کو 2007ء میں اسوقت طلب کیا گیا تھا جب سوات میں دہشت گردوں کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے تھے اور حکومت نے فوج کو خصوصی اختیارات دیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سوات میں اب حالات پر امن ہیں اور وہاں پر فوج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اب ایف سی، لیوز اور پولیس کے جوان حالات پر قابو پاسکتے ہیں۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سوات سے مرحلہ وار فوج کے دستے واپس بلائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 757263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش