0
Monday 22 Oct 2018 18:24

تبلیغی جماعت کے حاجی عبدالوہاب کی طبیعت بہتر ہو گئی، ہسپتال سے ڈسچارج

تبلیغی جماعت کے حاجی عبدالوہاب کی طبیعت بہتر ہو گئی، ہسپتال سے ڈسچارج
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے رہنما حاجی عبدالوہاب کی طبیعت سنبھل گئی، میڈیکل بورڈ نے باہمی مشاورت کے بعد ان کی رپورٹس دیکھ کر انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔ حاجی عبدالوہاب کو سانس اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ حاجی عبدالوہاب 2 روز تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث حاجی عبدالوہاب کی طبیعت خراب ہوئی تھی تاہم اب خطرے کی کوئی بات نہیں وہ روبصحت ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 757275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش