0
Monday 22 Oct 2018 15:31

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت شہر قائد سمیت صوبے بھر میں آج ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گی۔ سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم بیک وقت پورے صوبے میں چلائی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ 11 ٹیمیں 38 مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی اور کراچی میں مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد اور شاہین کمپلیکس پر کارروائی کی جائے گی۔ مکیش کمار چاولہ نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز سے ایکسائز ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 757286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش