0
Monday 22 Oct 2018 18:48

کشمیر میں بھارتی قتل عام کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

کشمیر میں بھارتی قتل عام کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں شاہ عالمی چوک میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا اور اظہار نفرت و مذمت کے طور پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان، حافظ شعیب الرحمن، محمد فیصل اعوان، سید ان شاء اللہ کاشمیری، پیر طارق محمود نقشبندی، محمد ریاض چودھری اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں کے قتل عام پر سخت احتجاج کیا اور اسے مردہ عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔

علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں اور یو این او، سلامتی کونسل و دیگر عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے، مسلم امہ اور مہذب دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور بھارت کو عالمی دہشتگرد قرار دلوانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، بھارتی دہشتگردی خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہے، عالمی دنیا بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لیں ورنہ ایشیا کا امن محظ خواب بن کر رہے جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 757310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش