QR CodeQR Code

پشاور، یوم تاسیس کے دوران قومی وطن پارٹی نے حکمت عملی مرتب کرلی

22 Oct 2018 18:51

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن پارٹی کی ترویج و ترقی اور عوام سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کی یوم تاسیس کمیٹی اور وطن پال یوتھ و طلباء ونگ کا ایک مشترکہ اجلاس وطن کور پشاور میں زیر صدارت سیکرٹری کمیٹی محمد جمیل ایڈوکیٹ منعقد ہوا، جس میں یوم تاسیس کمیٹی کے ممبران طارق احمد خان کے علاوہ وطن پال یوتھ اور سٹوڈنٹس کے قیصر شاہ صافی، حمزہ گیگیانی اور عامر خان کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے یک نکاتی ایجنڈا 28 اکتوبرکو پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے بات چیت کی اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن پارٹی کی ترویج و ترقی اور عوام سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 757312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757312/پشاور-یوم-تاسیس-کے-دوران-قومی-وطن-پارٹی-نے-حکمت-عملی-مرتب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org