0
Monday 22 Oct 2018 19:00

آئی ایم ایف کی معاشی غلامی نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

آئی ایم ایف کی معاشی غلامی نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین کے ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کا سو روزہ ایجنڈا بری طرح ناکام ہو چکا ہے، نہال ہاشمی نے فوج پر تنقید کر کے مودی کو خوش کیا ہے، نئے حکمران تکبر نہیں تدبر سے کام لیں۔ عمران خان کے سمجھوتوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ مہنگائی تبدیلی کو کھا گئی ہے۔ تبدیلی نہیں تباہی لائی جا رہی ہے۔ حکومتی حلقوں میں سنجیدگی اور شائستگی کا فقدان ہے۔ ملک پر آج بھی مراعات طبقے کی حکمرانی ہے۔ نئے پاکستان میں نیا طرز حکمرانی نظر نہیں آتا۔ معاشی عدم استحکام کی سنگینی خطرے کے نشان کو چھو رہی ہے۔ احتساب پر کھربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود نتائج صفر ہیں۔ کمزور اور ناقص عدالتی نظام مسائل کی جڑ ہے۔ تھر میں قحط سالی کا مستقل سد باب ناگزیر ہے۔ تھر کی پسماندگی دور کرنے کے لئے وفاقی اور سندھ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کی حماقت نہ کرے۔ طبقاتی نظام کے خاتمے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ عوام دشمن استحصالی نظام کو ختم کئے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے روپیہ ٹکے ٹوکری ہو گیا ہے۔ نئے پاکستان میں سب کچھ پرانا ہے۔ آئی ایم ایف کی معاشی غلامی نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔ نئی حکومت آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کا وعدہ پورا نہیں کر سکی۔ حکومت سے عوام کی بڑھتی مایوسی خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 757313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش