QR CodeQR Code

مصنوعی قیادت کو لاکر اقتدار دینا مخصوص ایجنڈے کی نشاندہی کرتا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

22 Oct 2018 19:30

کوئٹہ میں پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں تیل، گیس کے پیداوار صوبوں کے اختیارات میں آتے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے رول بیک کرنیکی نیشنل پارٹی بھرپور مخالفت کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور حقیقی وفاقیت کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کی ہے۔ الیکشن 2018ء میں مصنوعی قیادت کو لاکر اختیارات دینا کسی مخصوص ایجنڈے کی نشاندہی کررہی ہے۔ ملک کی حقیقی جمہوری قوتوں کی نظر میں نیشنل پارٹی کے قومی کانگریس میں لگی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں قومی کانگریس کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے سینئر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ملک میں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ماحول پیدا کرکے اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہے، جس کی نیشنل پارٹی مخالفت کریگی۔ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں تیل، گیس کے پیداوار صوبوں کے اختیارات میں آتے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے رول بیک کرنے کی نیشنل پارٹی بھرپور مخالفت کریگی۔

نیشنل پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے، ہمارے کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں اور پارٹی کی قومی نظریہ اور فکر کو آگے بڑھانے میں اولین کردار ادا کریں۔ گذشتہ الیکشن میں عوام کی رائے پر شب خون مار کر اپنے من پسند امیدواروں کو کامیاب کیا گیا، جن کو پورے ملک کے سیاسی جماعتوں اور عوام نے دھاندلی زدہ قرار دے دیئے۔ نیشنل پارٹی کے عوامی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام نے نیشنل پارٹی کو انتخابات میں مکمل ووٹ دیئے، لیکن غیر جمہوری عناصر کو لانے کیلئے نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔ بارکھان، آواران، صحبت پور میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ مثبت پیشرفت ہے۔ کارکن نئے عزم کیساتھ اپنے قومی کانگریس کو کامیاب بنانے اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا جدوجہد کو جاری رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 757317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757317/مصنوعی-قیادت-کو-لاکر-اقتدار-دینا-مخصوص-ایجنڈے-کی-نشاندہی-کرتا-ہے-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org