0
Monday 22 Oct 2018 21:48

بھارتی قتل و غارت گری سے کشمیری قوم اپنے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں ہوگی، غلام نبی سمجھی

بھارتی قتل و غارت گری سے کشمیری قوم اپنے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں ہوگی، غلام نبی سمجھی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے سکریٹری جنرل غلام نبی سمجھی نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی وردی پوش اہلکاروں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نئی دہلی ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بلا لحاظ عمر و جنس معصوم کشمیریوں کا آئے روز قتل کرکے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد برائے حصول حقِ خودارادیت کو دبانے اور ختم کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔ غلام نبی سمجھی نے کولگام میں شہید ہوئے مجاہدین اور عام شہریوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مظلوم قوم بھارتی سفاکیت، قتل و غارتگری، جبر و قہر اور قید و بند جیسے تمام مظالم جواں مردی سے سہہ کر تحریک حصول حق خودارادیت کو ہر سطح پر پُرعزم طریقے سے تقویت بخش رہی ہے اور بھارت کے مکر و عزائم کو ناکام بنارہی ہے۔

حریت کانفرنس (گ) کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ بھارتی قتل و غارت گری اور مکر و عزائم کشمیری قوم کو اپنے پیدائشی حقِ خودارادیت کے حصول سے دستبردار کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، کیونکہ رواں تحریک کو یہاں کے عوام اپنے گرم گرم خون سے سینچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری اپنے شہیدوں کے خون سے کسی کو بھی سودابازی اور دغابازی کرنے نہیں دین گے اور نہ ہی ان کے مقدس لہو کو ضائع ہونے دیں گے اور ان کے مقدس مشن کو منطقی انجام تک لے جانے کے لئے کوئی بھی قربانئی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ غلام نبی سمجھی نے عالم انسانیت کو کشمیر کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق واگزار کرنے اور کشمیریوں کا بھارتی وردی پوش اہلکاروں کے ہاتھوں قتل عام اور جبر و قہر رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 757322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش