0
Monday 22 Oct 2018 19:56

سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 24 اکتوبر بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 275 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور چیف سیکریٹری نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کو صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز، بلدیاتی اداروں اور نجی تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہوگی۔ سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ 275 واں عرس ہے۔ معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا جائے گا۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 757325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے