0
Monday 22 Oct 2018 20:45

بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر میں خون کی ہولی کھیل کر اسے جہنم بنا دیا ہے، معراج الہدیٰ

بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر میں خون کی ہولی کھیل کر اسے جہنم بنا دیا ہے، معراج الہدیٰ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وادی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد نوجوانوں کی شہادت کی مذمت ہیں۔ انہوں نے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بھارتی درندگی کا نوٹس لینے، کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے نجات اور اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کرکے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کا موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر میں خون کی ہولی کھیل کر اسے جہنم بنا دیا ہے، اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیکر موت کی وادی میں دھکیلا جارہا ہے، مگر بھارتی فوج کے چھرے والی گولیوں سے لیکر تمام انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیری عوام سے جدوجہد آزادی کا عزم اور نوجوان کشمیریوں سے شوق شہادت اور جذبہ جہاد میں ذرہ برابر بھی کم نہیں کرسکی ہے۔

معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ انشاءاللہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور نوجوانوں کی شہادتیں ضرور رنگ لاکر رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون اور جارحانہ عزائم کشمیر کی آزادی اور خطے میں قیام امن میں بڑی رکاوٹ ہیں، اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر کی خاموشی افسوس ناک امر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیام امن ناممکن ہے، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 757333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے