QR CodeQR Code

بنوں، کھلونا بم پھٹنے سے ماں اور بچے سمیت 5 افراد زخمی

22 Oct 2018 21:01

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچہ نور اللہ باہر سے کھلونا اٹھا کر گھر لے آیا گھر کے اندر اس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں 5 سالہ بچہ اور اس کی ماں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقہ شیخ لنڈی ڈاک میں کھلونا بم پھٹنے سے ماں بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ تھانہ ہوید کی حدود میں ایک گھر کے اندر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچہ نور اللہ باہر سے کھلونا اٹھا کر گھر لے آیا گھر کے اندر اس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں 5 سالہ بچہ اور اس کی ماں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں بنوں کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں زخمیوں کی شناخت نوراللہ، تاج ملک، گل سائین شاہ، نرم تاجہ اور عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں عیدک میں باردوی سرنگ پھٹنے سے 3 بچیاں 2 سالہ اقراء، 3 سالہ خضدار اور 5 سالہ انشاء زخمی ہوگئی ہیں۔ زخمیوں کو میر علی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے 2 بچیوں کو ڈی ایچ کیو اور 1 بچی اقراء کو خلیفہ گل نواز ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 757334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757334/بنوں-کھلونا-بم-پھٹنے-سے-ماں-اور-بچے-سمیت-5-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org