QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع کے عمائدین کا 20 رکنی وفد ایک ہفتے کے دورے پر چین پہنچ گیا

22 Oct 2018 21:24

قبائلی عمائدین کا وفد چینی سفیر کی دعوت پر چین گیا ہے جو قبائلی اضلاع پر گزری اور درپیش موجودہ صورتحال اور مشکلات پر اظہار خیال کے ساتھ ساتھ وفد کو اس حقیقت سے بھی آگاہ کرینگے کہ سی پیک کیلئے قبائلی علاقے کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع کے عمائدین کا 20 رکنی وفد چین پہنچ گیا۔ وفد میں تمام اضلاع کے عمائدین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کا وفد چینی سفیر کی دعوت پر چین گیا ہے جو قبائلی اضلاع پر گزری اور درپیش موجودہ صورتحال اور مشکلات پر اظہار خیال کے ساتھ ساتھ وفد کو اس حقیقت سے بھی آگاہ کریں گے کہ سی پیک کیلئے قبائلی علاقے کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔ وفد کا سارا خرچ چینی حکومت اُٹھا رہی ہے جو ایک ہفتہ چین میں قیام کریگا۔ گذشتہ روز چینی سفیر کی جانب سے اس پروگرام سے متعلق وفد کو بریفنگ بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 757335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757335/قبائلی-اضلاع-کے-عمائدین-کا-20-رکنی-وفد-ایک-ہفتے-دورے-پر-چین-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org