QR CodeQR Code

ونڈ توانائی کے ذریعے سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، وزیراعلیٰ سندھ

22 Oct 2018 21:29

انجینئرنگ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے ملک کے 70 فیصد ریونیو حاصل ہوتے ہیں، سندھ میں ملک کے 70 فیصد سے زیادہ گیس کے ذخائر ہیں، سندھ کو شمسی توانائی میں زبردست دسترس حاصل ہے، کوئلے سے توانائی میں جرمنی کا سندھ سے بہترین تعاون رہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ونڈ توانائی کے ذریعے سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، سندھ کو شمسی توانائی میں بھی زبردست دسترس حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈ ان پاکستان ود جرمن انجینئرنگ کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سے ملک کے 70 فیصد ریونیو حاصل ہوتے ہیں، سندھ میں ملک کے 70 فیصد سے زیادہ گیس کے ذخائر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ونڈ توانائی کے ذریعے سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، جھمپیر کا پورا بیلٹ ونڈ توانائی کے لئے بہترین ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ کو شمسی توانائی میں زبردست دسترس حاصل ہے، کوئلے سے توانائی میں جرمنی کا سندھ سے بہترین تعاون رہا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 757336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757336/ونڈ-توانائی-کے-ذریعے-سندھ-میں-50-ہزار-میگا-واٹ-بجلی-پیدا-کرنے-کی-گنجائش-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org