0
Monday 22 Oct 2018 21:56

چہلم امام حسین (ع) کی آمد، ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس

چہلم امام حسین (ع) کی آمد، ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسین (ع) کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن امان قائم رکھنے کے لئے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
خبر کا کوڈ : 757348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش