0
Tuesday 23 Oct 2018 00:14

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے  ان کا استقبال کیا۔ مدینہ منورہ کے ائیر پورٹ لاونج میں وزیراعظم عمران خان اور گورنر فیصل بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، گورنر فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کو مدینہ منورہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ 

وزیراعظم عمران خان روزہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت  کے لیے ریاض جائیں گے۔  وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 757354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش