0
Tuesday 23 Oct 2018 12:40

پاک روس کی افواج سالانہ دوستی-3 مشترکہ فوجی مشقوں کے تیسرے باب کا آغاز

پاک روس کی افواج سالانہ دوستی-3 مشترکہ فوجی مشقوں کے تیسرے باب کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان سالانہ دروزھبا (دوستی)-3 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کے تیسرے باب کا آغاز ہوگیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع پبی میں قائم نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں ہونے والی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روس کا 70 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا، جو 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روسی دستہ پاک-روس مشترکہ فوجی مشقوں دروزھبا-3 میں حصہ لینے پاکستان پہنچ چکا ہے۔ خیال رہے کہ ان مشقوں کا آغاز 2016ء میں کیا گیا تھا جس کے پہلے حصے کی میزبانی پاکستان نے کی تھی، جبکہ دوسرے حصے کا انعقاد روس میں ہوا تھا۔ ان جنگی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا اور خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں پیشہ وارانہ قابلیت کا تبادلہ کرنا ہے۔

روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات میں 2014ء میں ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ اس دفاعی سمجھوتے میں عسکری شعبے کے مختلف حصوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ دونوں ممالک کا بین الاقوامی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے بھرپور اقدامات کرنا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں اسلام آباد اور ماسکو نے عسکری تعاون میں فروغ کے لیے ایک کمیشن قائم کیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ اس کمیشن کے پہلے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوجی، روسی عسکری اداروں میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 757428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش