0
Tuesday 23 Oct 2018 12:46

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کی بھارت کے خلاف مہم چلانے کی دھمکی

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کی بھارت کے خلاف مہم چلانے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے میں نئی دہلی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اپنے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک جارحانہ مہم کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ بھارت ایک ہزار میگاواٹ کے پکل دل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 48 میگاواٹ کے لوئر کنال ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر پاکستانی حکام کو دورہ کروانے سے متعلق ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری اپنے بھارتی ہم منصب سے اس معاملے میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیلی فونک گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حکام کو دریائے چناب پر مستقبل قریب میں بننے والے 2 بھارتی ڈیموں کے معائنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی واٹر کمیشن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستانی وفد کو سرحد کی دوسری جانب دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انسپکشن کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں عام انتخابات کی وجہ سے انسپکشن کے لیے دورے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر نے بتایا کہ انہیں ابھی تک بھارت کی جانب سے دورے سے متعلق شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا اور اسی حوالے سے بھارتی ہم منصب کو خط بھی لکھا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں سخت رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے، تاہم بھارت کے خلاف پاکستان سمیت پوری دنیا میں جارحانہ مہم کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ اس نے سندھ طاس معاہدے 1960ء کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنی بات کی وضاحت دیے بغیر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کو اسی کے کارڈز میں پھنسائیں گے جس کے لیے وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت لیں گے اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 757430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش