0
Tuesday 23 Oct 2018 12:58

قوم جاگ چکی ہے آصف زرداری بھی جاگ جائیں، علی محمد خان

قوم جاگ چکی ہے آصف زرداری بھی جاگ جائیں، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس تمام اداروں کی رپورٹس جاتی ہیں، ملک کیلئے جو بہتر ہوگام وزیراعظم وقت کے ساتھ وہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کسی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ کیا، نہ اس کا ارادہ ہے، عمران خان وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ بھی خود ہیں۔ پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانون کو ہمیشہ ٹھیک کرنے کا وقت ملتا ہے، مگر کیا یہ وقت اس کیلئے بہتر ہے، کیا نیب قوانین میں تبدیلی کی بات کہیں فرار ہونے کیلئے تو نہیں کی جا رہیں؟

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز ماہر ہیں، کوئی مہم چلانا ہو تو ہمیشہ خدمات فراہم کرتے ہیں، میں سجھتا ہوں کہ قوم کو اس نہج پر پہنچانے والوں کو اب موقع نہیں دے گی، قوم جاگ چکی ہے، آصف زرداری بھی جاگ جائیں۔ علی محمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے احتساب کے نعرے نے متاثر کیا ہے، نیب جن مقدمات میں گرفتاریاں اور تحقیقات کر رہی ہے، وہ (ن) لیگ دور میں بنے، ہر سیاسی جماعت کی ایک ذہنی سطح، ان کا ایک مینڈیٹ ہوتا ہے۔ نیب قوانین میں تبدیلی سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حق ہے، قرارداد لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لائے، میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 757434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش