QR CodeQR Code

پشاور شہر میں 1800 سےزائد تاریخی مکانات قومی ورثہ قرار

23 Oct 2018 13:20

تاریخی مکانات کے مالکان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ مکان میں کسی بھی قسم کا مرمتی کام کرنے سے پہلے محکمہ سے اجازت لینا ہوگی۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی جن میں 2 سے 5 سال قید کی سزا اور 5 سے 20 لاکھ روپے جرمانہ شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے پشاور شہر میں 1800 سے زائد تاریخی مکانات کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے گھروں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور شہر میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 1800 زائد ایسے مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے جو 100 سال پرانے ہیں۔ ان گھروں کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ نے اینٹی کوٹی ایکٹ خیبر پختونخوا 2016ء کے تحت مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹس کے تحت تاریخی مکانات کے مالکان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ مکان میں کسی بھی قسم کا مرمتی کام کرنے سے پہلے محکمہ سے اجازت لینا ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جن میں 2 سے 5 سال قید کی سزا اور 5 سے 20 لاکھ روپے جرمانہ شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 757442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757442/پشاور-شہر-میں-1800-سےزائد-تاریخی-مکانات-قومی-ورثہ-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org