QR CodeQR Code

وفاق کے سامنے چھ نکات اور بلوچستان کا مقدمہ رکھ دیا ہے، سردار اختر مینگل

23 Oct 2018 15:16

اسلام آباد میں بلوچستان کے طلباء وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین بی این پی (مینگل) کا کہنا تھا کہ وفاق سے اگر ہم صوبے کے حقوق کی بات کرتے ہیں، تو اس میں تمام طبقات کی نمائندگی یکساں ہوتی ہے۔ ہمارے چھ نکات میں بھی صوبے کی بدحالی اور صوبے کے عوام کے جائز حقوق کی فراہمی کی بات کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی صوبے کے عوام کی یکساں نمائندگی کر رہی ہے۔ ہم نے وفاق کے سامنے جن چھ نکات کا مسودہ رکھا ہے، اس میں بھی بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ان کے مدعاء کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے عوام کو ان کا جائز حق انہیں ملے اور ان میں جو نظر انداز ہونے کا احساس ہے، اس کا خاتمہ ہو۔ بلوچستان کے طلباء کے مطالبات جائز ہیں۔ وفاق ان کے حل پر سنجیدگی سے غور کریں۔ ہم نے ہمیشہ ان مسائل پر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی طلباء کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہمارے پروگرام میں شامل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم صوبے کے تمام طبقات کے لئے یکساں پروگرام دے چکے ہیں اور وفاق سے اگر ہم صوبے کے حقوق کی بات کرتے ہیں، تو اس میں تمام طبقات کی نمائندگی یکساں ہوتی ہے۔ ہمارے چھ نکات میں بھی صوبے کی بدحالی اور صوبے کے عوام کے جائز حقوق کی فراہمی کی بات کرچکے ہیں۔ بلوچستان کے طلباء کا جو جائز حق ہے، اس کے لئے ہم نے ماضی میں آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی ہم اس کے لئے آواز بلند کریں گے۔ میں دینی مدارس کے طلباء کے جو مسائل ہے، ان کا جائزہ لے رہا ہوں۔ ان کی جو شکایت ہے، اس پر وفاقی حکومت سے بات کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 757456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757456/وفاق-کے-سامنے-چھ-نکات-اور-بلوچستان-کا-مقدمہ-رکھ-دیا-ہے-سردار-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org