0
Tuesday 23 Oct 2018 15:26

کوشش ہوگی این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ زیادہ ہوں، جام کمال

کوشش ہوگی این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ زیادہ ہوں، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے پوری تیاری سے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا زیادہ سے زیادہ حصہ ہو۔ پندرہ سال میں بدامنی کے دوران صوبے کی معیشت بہت تباہ ہوئی۔ دہشتگردی سے متاثرہ نقصان کا معاملہ بھی این ایف سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔ یہ بات انہو ں نے بلوچستان میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام وزیراعظم عمران خان کا اچھا منصوبہ ہے۔ یہ پروگرام پورے بلوچستان کیلئے ہوگا، مگر ابھی کوئٹہ میں ایک پائلٹ منصوبے کے طور پر شروع کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں اس پروگرام کی بہت ضرورت ہے۔ لوگوں کو گھر بناکر دینا ہماری پارٹی کے منشور میں بھی شامل ہے۔ ہم ایسی ہاوسنگ اسکیم بنائیں گے، جہاں ساری سہولیات میسر ہوں۔ گوادر جیونی کا دورہ کرکے بہت افسوس ہوا کہ اربوں روپے سے بننے والی عمارات آدھی آدھی کھڑی ہوئی ہیں، مگر ان سے افادیت نہیں مل رہی ہے۔ ہماری کوششوں سے آج گوادر کو 1.7 ملین گیلن پانی مل رہا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے سی پیک کے حوالے سے معلومات ہی حاصل نہیں کی ہیں۔ صوبائی حکومت ایک خود مختار حکومت ہوتی ہے۔ آج صوبے میں سیندک اور ریکوڈک کے حوالے سے اسمبلی کی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت کوئی کام کرنا چاہے تو ضرور کرسکتی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 757457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش