QR CodeQR Code

گورنر سندھ سے مذاکرات، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا

23 Oct 2018 15:31

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ احمد پور حادثے کے بعد قوانین بنائے گئے تھے کہ 20 سال پرانی گاڑیاں نہیں چلیں گی، آئل ٹینکرز والوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنائیں گے کیونکہ آئل ٹینکرز کیلئے پرانی گاڑیاں چلنا درست نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گورنر سندھ کی یقین دہانی پر ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا۔ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شہوانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گورنر نے مسائل کے حل کے لئے وفاقی وزیر اور اعلیٰ حکام سے بات کی ہے، عمران اسماعیل کی یقین دہانی پر ہڑتال کا اعلان واپس لے رہے ہیں لہٰذا ملک بھر میں تیل کی سپلائی بحال رہے گی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ احمد پور حادثے کے بعد قوانین بنائے گئے تھے کہ 20 سال پرانی گاڑیاں نہیں چلیں گی، آئل ٹینکرز والوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنائیں گے کیونکہ آئل ٹینکرز کیلئے پرانی گاڑیاں چلنا درست نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 757458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757458/گورنر-سندھ-سے-مذاکرات-ا-ئل-ٹینکرز-ایسوسی-ایشن-نے-ہڑتال-کا-اعلان-واپس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org