QR CodeQR Code

صوابی پولیس کی فائرنگ سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

23 Oct 2018 18:46

مقامی لوگوں کے مطابق جنید اور مہران کو پولیس نے اشارہ کیا اور ان کے نہ رکنے پر پولیس نے عقب سے فائر کھول دیا، فائرنگ کے نتیجے میں جنید موقع پر جاں بحق جبکہ مہران شدید زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے شیر آباد میں لاہور چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران نہ رکے پر پولیس نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جنید اور مہران کو پولیس نے اشارہ کیا اور ان کے نہ رکنے پر پر پولیس نے عقب سے فائر کھول دیا، فائرنگ کے نتیجے میں جنید موقع پر جاں بحق جبکہ مہران شدید زخمی ہو گیا۔ مہران کو فوری طور پر شاہ منصور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے پشاور ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کے بعد مقامی لوگوں نے تھانہ لاہور میں موقع پر موجود چاروں پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے جن میں فائرنگ کرنے والا اہلکار بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے بگوانی جنوبی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی جبکہ پولیس مقابلے میں ہلاک شدت پسند کے قبضے سے ایک پستول اور تین دستی بم برآمد کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 757492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757492/صوابی-پولیس-کی-فائرنگ-سے-2-موٹر-سائیکل-سوار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org