0
Tuesday 23 Oct 2018 18:52

شمالی وزیرستان، آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ دیا گیا

شمالی وزیرستان، آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دیا گیا۔ اس سلسلے میں میرانشاہ جرگہ ہال میں ایک تقریب کا نعقاد کیا گیا، جس میں جی او سی میجر جنرل ممتاز حسین نے آپریشن متاثرین میں 15 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار کے 537 چیک تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ اپریشن ضرب عذب میں تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں اب تک 1951.8 ملین روپے کے 8343 چیکس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر جی او سی میجر جنرل ممتاز حسین، ڈپٹی کمشنر عبدالناصر اور اسسٹنٹ کمشنر تیمور افریدی بھی موجود تھے۔ میجر جنرل ممتاز حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام اور پاک فوج نے آپریشن ضرب عذب میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ آج ان کو ملنے والی رقم ان کے قربانیوں کے مقابلے میں کئی گناہ کم ہیں۔ لیکن پاک فوج ان کے ساتھ ہیں اور ان کے مسائل کا حل انکی ترجیحات میں سب سے مقدم ہے۔
خبر کا کوڈ : 757494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش